لاہور( نیوز ڈیسک ) سابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے کی گئی عبادت اللہ کے ہاں قبول نہیں ہوتی،خاندان اور اتحادیوں کے لائولشکر کے ساتھ عمرے کی ادائیگی پرانے پاکستان کی اعلی روایت ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیٹا
اور بھائی، نند اور جوائی سب عمرے کے لائولشکر میں شامل ہیں،عمران خان کے کسی دورے میں اتحادی اور رشتے دار شامل نہیں ہوتے تھے،شہباز شریف عوام پر رحم کریں اور چارٹر طیارے کی شاہانہ عادت سے گریز کریں ۔