لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا میں بہت سی اشیاء اور مقامات ایسے ہیں جن پر کچھ نشانات بنائے جاتے ہیں جن کے بارے میں عام افراد واقفیت نہیں رکھتے۔ اسی میں ٹرین بھی شامل ہے۔ ٹرین کا سفر تو سب ہی نے کیا ہوگا کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ٹرین کے آخری ڈبے میں ایکس کا نشان ایک لائٹ اور ایل وی کیوں لکھا جاتا ہے تو آج اس بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔
ایکس کا نشان تقریباً ہر طرح کی ٹرین کے پیچھے بنا ہوتا ہے چاہے وہ مسافر ٹرین ہو یا مال گاڑی۔ یہ نشان آگاہ کرتا ہے کہ ٹرین ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن تک پوری آئی ہے کیونکہ اگر یہ نشان نہ ہوتو اسٹیشن پر موجود ریلوے حکام جان لیتے ہیں ہے کہ ضرور ٹرین کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے ٹرین پوری اگلے اسٹیشن تک نہیں پہنچ سکی۔ حادثے کی نوعیت کسی بھی قسم کی ہوسکتی ہے۔ یہ نشان عموماً سفید یا پیلے رنگ سے بڑے سائزمیں بنایا جاتا ہے۔ایکس کے نشان کے ساتھ ہی ایک لائٹ بھی موجود ہوتی ہے، یہ بتی ٹرین کے آخری ڈبے پر اس لئے لگائی جاتی ہے کہ تاکہ رات کے وقت میں ایکس کا نشان نظرآ سکے اگر یہ لائٹ موجود نہ ہوتو یہ نشان بھی نمایاں نہیں ہوگا یہی وجہ ہے اس نشان کو دیکھنے کے لئے لگائی جاتی ہے اور رات کے وقت اسے روشن کر دیاجاتا ہے تاکہ اگر رات میں جب ٹرین ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن پر پہنچے تو ریلوے حکام اس بتی کو جلتا دیکھ کر مطمئن ہو جائیں کہ ٹرین کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ ٹرین کے آخری ڈبے میں ایکس اور لائٹ کے ساتھ ایل وی بھی انگریزی میں لکھا ہوا ہوتا ہے، اس کا مطلب ہے آخری ڈبہ، ان الفاظ لکھنے کا بھی یہی مقصد ہے کہ جب ٹرین ایک سے دوسرے اسٹیشن پر آئے تو معلوم ہو جائے کے ٹرین مذکورہ اسٹیشن پر مکمل آئی ہے۔ آخری ڈبے پر یہ نشانات کہاں موجود ہوتے ہیں۔ یہ بات تو واضح ہوگئی ہے یہ تینوں نشان ٹرین کے سب سے آخری ڈبے پرموجود ہوتے ہیں سب سے اوپر اور درمیان میں ایکس کا نشان بنایا جاتا ہے اسی ایکس کے نیچے ایک گول بتی (لائٹ) بنی ہو تی ہے اور پھر دائیں یا بائیں کسی طرف بھی ایل وی انگریزی زبان میں لکھا ہوتا ہے جبکہ زیادہ تر ایل وی دائیں ہاتھ کی طرف لکھا جاتا ہے۔