مریم نواز کا عمران خان کو انوکھا چیلنج

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایک منٹ تک اپنی حکومت کی کارکردگی بتانے کا چیلنج دے دیا۔ لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ عمران خان کا نواز شریف سے کیا مقابلہ، ان

کی ٹانگیں تو شہباز شریف سے کانپتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب شہباز شریف وزیراعظم بن گئے،جب نواز شریف آئیں گے تو عمران خان کو لگ پتہ جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ رات کو بارہ بجے عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ عمران خان نے آئین توڑا، اس کے علاوہ صدر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا کہ پاکستان22 کروڑ عوام کا ملک ہے، آپ کا ڈینٹل کلینک نہیں ، جہاں آپ آئین کے دانت نکالتے رہیں۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمہارا فرح سے کوئی تعلق نہیں تو راتوں رات اسے دبئی کیوں فرار کرایا۔ مریم نواز نے کہا کہ انتخابات سے وہ ڈرتےہیں جس کو نقل کر کے پاس ہونے کی عادت ہو،ن لیگ انتخابات سے نہیں ڈرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک تھا کورونا وائرس ،ایک ہے کرونا وائرس،خان صاجب رونا دھونا چھوڑیں۔