Categories
پاکستان

نور عالم خان نے عمران خان کا چیلنج قبول کرلیا!!! کونسی تصاویر شیئر کر دیں؟ ہر کوئی حیران

پشاور)نیوز ڈیسک) رکن نور عالم خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیلنج پراپنے حلقے کی تصویر شیئر کردی۔تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے پشاور میں چیلنج پر منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے حلقے کی تصویر شیئر کردی ۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران

خان نے پشاور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران چیلنج دیا کہ انتظار کر رہے ہیں نورعالم اپنے حلقے میں آکر لوگوں سے ووٹ مانگیں۔ عمران خان کا چیلنج سامنے آتے ہی منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنے حلقے کی تصویر شیئر کردی۔انہوں نے تصویر میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے حلقے میں جاتا ہوں کیونکہ میرا گھر وراثتی ہے کوئی تحفے میں ملا ہوا گھرنہیں۔