100 فلموں میں کام کرنے والا وہ بالی وڈ اداکار جو اچانک غائب ہو گیا اور باقی ماندہ زندگی گمنامی میں گزار دی

نیویارک (ویب ڈیسک)بولی وڈ کے سینئراداکار اور تقریباََ 100فلموں میں اداکاری کرنے والے راج کرن تقریباً20سال بولی وڈ انڈسٹری سے غائب رہے۔سینئر بولی وڈ اداکار اور تقریباََ 100 فلموں میں اداکاری کرنے والے راج کرن تقریبآَ 20 سال قبل بولی وڈ انڈسٹری سے غائب ہو گئے۔ ایسا مانا جانے لگا کی ان کا انتقال ہو گیا ہے۔
لیکن رشی کپور کو اس بات کا یقین نہ آیا۔ ان کے دوست اور مشہور اداکار رشی کپور نے انہیں ڈھونڈنے کے لئے انٹر نیٹ پر مہم شروع کر دی، تب انہیں معلوم ہوا کہ وہ نیویارک میں کیب ڈرائیور ہیں۔رشی کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’ میں نے کرن کے بڑے بھائی گوند مہتانی سے بات کی اور تب مجھے معلوم ہوا کہ وہ اٹلانٹا میں ہیں۔ میرے لئے یہ بہت حیرانی کی بات ہے کہ ان کے گھر والوں نے انہیں اٹلانٹا کے پاگل خانے میں چھوڑ دیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلموں میں زیادہ کامیابی نہ ملنے کی وجہ سے اداکار کرن ڈپریشن میں چلے گئے اور مالی حالات بدترین ہو گئے۔ ,ٹائم آف انڈیا کے مطابق ان کے حالات ایسے ہو گئے کہ علاج کرنے کے لئے بھی پیسے نہیں بچے تو اپنی دواؤں کا خرچ اٹھانے کے لئے وہ پاگل خانے میں کام کرنے لگے۔ 1975 میں فلم ’کاغذ کی ناو‘ سے اپنی فلمی کریئر کی شروعات کرنے والے ادکار راج کرن نے رشی کپور کے ساتھ فلم ’قرض‘ اور ’ ایک نیا رشتہ‘ فلم میں کام کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ گمشدگی سے قبل انہوں نے 1994میں شیکھر سمن کے سیرئل ’رپورٹر‘ اور فلم ’وارس‘ میں دیکھا گیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ فلموں میس زیادہ کامیابی نہ ملنے کی وجہ سے ان کے مالی حالات کافی خراب ہو گئے جس کے بعد ان کی بیوی اور بیٹی نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ تاہم ان کی بیٹی اس بات سے ہمیشہ انکار کرتی آئیں ہیں۔