دعا زہرا کا معاملہ! اداکارہ متھیرا بھی میدان میں آگئی ، بڑا رد عمل دےدیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف میزبان متھیرا کی جانب سے کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کے لاہور سے بازیاب ہونے پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔ متھیرا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر دعا زہرہ کے مل جانے کی خبر شیئر کرتے ہوئے نو عمر

لڑکیوں کو اہم پیغام دیا گیا ہے۔ متھیرا کا اپنی پوسٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا زہرہ سے پوچھنا ہے کہ ’تم نے اپنے والدین کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟‘ متھیرا نے اپنی اسٹوری میں کم عمر لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میری بہنوں! جب کوئی لڑکا یا مرد آپ سے سچی محبت کرتا ہے تو وہ آپ کو گھر سے بھاگنے کا نہیں کہتا، وہ کبھی نہیں چاہتا کہ آپ اپنے گھر والوں کو ایسی پریشانی میں مبتلا کر دیں۔‘ واضح رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر میں خاوند کے ساتھ بہت خوش ہوں، خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔ ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ نے کہا ہے کہ میرے گھر والے مجھے مارتے تھے، زبردستی کسی اور سے شادی کرانا چاہتے تھے جس پر میں راضی نہیں تھی۔ دوسری جانب دعا زہرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی ویڈیو میں خوف زدہ نظر آ رہی ہے، ہو سکتا ہے بیٹی کی ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا گیا ہو۔