کیا آپ تصویر میں موجود ورلڈ کلاس کرکٹر کو پہچان سکتے ہیں؟

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارائیں، کرکٹرز اور معروف شخصیات اکثر و بیشتر اپنے بچپن کی یادیں سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کرتی ہیں جنہیں مداح بھی خوب پسند کرتے ہیں۔ اسی طرح آج بھی آپ کو ایک معروف کرکٹر کے بچپن کی تصویر دکھائی جا رہی ہے، کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ یہ کس کی تصویر ہے؟بائیں جانب بیٹھا بچہ کوئی اور نہیں بلکہ دورِ حاضر کا مقبول ترین بیٹراور قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بابر اعظم ہے، یہ تصویر بابر اعظم کے والد نے شیئر کی ہے جس میں نمبر ون کرکٹر کو معصومیت بھرے انداز میں کرکٹ کِٹ زیب تن کیے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ تصویر قومی کپتان کی نوعمری کی تصویر ہے۔بابر اعظم کے والد نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر ماں باپ کا بچہ اُن کی نظر میں بس اتنا ہی بڑا ہوتا ہے، بے شک وہ 50 سال کا ہی کیوں نہ ہو ۔‘