عبادت کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنی چاہئیے یا نہیں؟ متھیرا نے بتا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ، ماڈل اور میزبان متھیرا کا کہنا ہےکہ وہ اداکاروں اور دیگر افراد کی جانب سے عبادت کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے خلاف ہیں۔ اداکارہ متھیرا نے حال ہی میں ایک آن لائن یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی رمضان کی روٹین کے بارے میں بتایا۔متھیرا کا کہنا ہےکہ میں اس چیز کے خلاف ہوں کہ اگر سوشل میڈیا پر مصلے (جائے نماز) کی تصویر پوسٹ نہیں کی تو اللہ میاں عبادت قبول نہیں کریں گے۔ اداکارہ وماڈل نے کہا میرے خیال میں چیریٹی (صدقہ) اور دین پرائیویٹ ہونا چاہئے کیونکہ وہ انسان کی روح کے لیے ہوتا ہے لیکن لوگوں نے اس چیز کو الٹا کرلیا ہے، لوگ دنیا کو دکھانے کے لیے عبادت کرتے ہیں۔