ایک شخص سڑک پر تیز رفتار گاڑی کے نیچے آنے سے بال بال بچا ، لیکن پھر بھی بیٹھ کر زور زور سے رونے لگا، راہگیروں نے وجہ پوچھی تو بولا ۔۔۔۔ایک دلچسپ چٹکلہ

لاہور (ویب ڈیسک) ایک آدمی سڑک پار کرتے ہوئے ایک اناڑی ڈرائیور کی اندھا دھند تیز رفتار وین کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا مگر سڑک پر گر گیا لوگوں نے اسے اٹھایا وہ اونچی آواز میں رونے چلانے لگا۔ لوگوں نے تسلی دی کہ تم شکر کرو بال بال بچ گئے ہو کچھ نہیں بگڑا

صرف گھٹنے ، ٹخنے رگڑے گئے ہیں، کپڑے برباد ہوئے یا تمہارے گھر کا اشیائے خورو نوش کا تھیلا بکھر گیااور برباد ہو گیا مگر تم بچ گئے ہو پھر بھی کیوں رو رہے ہو۔ وہ بولا کہ اب خود تو میں بچ گیا ہوں مال ومتاع برباد ہوا۔ روتا اس لیے ہوں کہ وین کے پیچھے لکھا ہوا تھا پھر ملیں گے۔