اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار کامران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کو فارغ کرنے کی حقیقی وجہ کیا بنی ، عمران خان کیساتھ گیم ہو گیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے نقادوں میں سے ایک ہوں ،میں نے عمران خان کی گرتی مقبولیت پر بھی روشنی ڈالی تھی
اور کہا تھا کہ اگر اس وقت ملک میں الیکشن ہوئے تو وہ انتخاب ہار جائیں گے لیکن میں یہ بھی خیال کرتا تھا کہ وہ اپنی آئینی مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم ہو نگے ۔ کامران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیساتھ گیم ہو گیا اس کی ابتداء اکتوبر کے ماہ میں ہو ئی جب ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کے نام کا اعلان کیا گیا یہ وزیراعظم ہائوس کی بجائے آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز سے ہوا ۔ اس دوران یہ سرگوشیاں اور افواہیں عام ہوئیں کہ عمران خان کا کام ہوگیا۔