کراچی (نیوز ڈیسک ) دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہےکہ اس کا دعا سے رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دعا زہرہ کے شوہر نے ایک بیان میں کہا کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں، دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا۔ظہیر احمد نے کہا کہ دعا زہرا کراچی سے خود آئی ہے، دعا نے
میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا، وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی۔ظہیر احمد کاکہنا تھا کہ میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے، میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئےمثبت جواب نہیں دیا ، اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی۔ظہیر احمد نے مزید کہا کہ میں پڑھتا ہوں، ایف ایس سی کیا ہے اور یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اپلائی کیا ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے ماڈل کالونی سے غائب 14 سالہ دعا زہرا کی بازیابی کے بعد سوشل میڈیا پر ہر طرح کے تبصرے سامنے آرہے ہیں۔جہاں لوگ دعا زہرا کی واپسی کے لیے دعا گو تھے، اب جب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ دعا نے نکاح کرلیا ہے، سوشل میڈیا پر دعا کو کافی آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔ولید نامی صارف لکھتے ہیں کہ واہ بھی 14 سال کے بچے شادیاں کر رہے ہیں اور جب ہم 14 سال کے تھے تو میتھ کا ہوم ورک چیک کراتے ہوئے سوچتے تھے کہ ٹیچر کو کیا ٹوپی دیں۔ ایک صارف نے مشہور کامیڈی شو کے کردار کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ کیسا لگا میرا مذاق۔عمر نامی صارف بالی ووڈ کے اداکار کی تصویر شیئر کر کے دعا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ چھوٹی بچی ہو کیا، سمجھ نہیں آتا۔واضح رہے کہ 16 اپریل کی رات ظفر عباس نے سوشل میڈیا پر ایک خاندان کے ساتھ وڈیو شیئر کی تھی۔وڈیو میں موجود شخص نے اپنا تعارف مہدی کاظمی کے نام سے کرایا ۔ اس نے بتایا کہ وہ گولڈن ٹاؤن کورنگی کا رہائشی ہے۔مہدی کاظمی نے بتایا کہ اس کی 14 سالہ بیٹی دعا زہرا کاظمی صبح کے وقت کچرا پھینکنے گھر سے نکلی اور پھر واپس نہیں آئی۔دعا کے والد نے کہا کہ اس نے اپنی بچی کو ہر جگہ تلاش کیا لیکن وہ کہیں نہیں ملی، پولیس بھی ان کے ساتھ تعاون نہیں کرہی۔