کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کی دعا زہرہ کا لاہور کے ظہیر احمد سے رابطہ کیسے ہوا ، لڑکی کے والد نے پریس کانفرنس میں اہم انکشاف کیا ہے کہ دعا زہرہ کا ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد اس کے والد نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ دعا زہرہ کا آن لائن گیم کے ذریعے لاہور کے ظہیر
سے رابطہ ہوا تھا ، جو شخص ہماری بیٹی کو لے کر گیا اس نے جرم کیا کیوں کہ دعا زہرہ کی عمر 18سال نہیں ہے ، 18سال ہماری شادی کو نہیں ہوئے تو ہماری بیٹی 18 سال کی کیسے ہو گئی ؟۔دعا زہرہ کے والد نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری بچی زندہ ہے ، بیٹی سے زبردستی بیان دلوایا جا رہا ہے ، اسے واپس کراچی لایا جائے چاہے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں رکھا جائے ، ہماری بچی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ، دعا کی عمر 13 برس ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ معاملے شفاف تحقیقات کی جائیں ۔