نیلی نیلی آنکھوں والی ماضی کی خوبصورت پاکستان اداکارہ نیلی دراصل کون تھی، کہاں سے انڈسٹری میں وارد ہوئی ؟ ان سنے حقائق

لاہور (خصوصی رپورٹ ) راگنی بیگم، مسرت نذیر، آسیہ، نجمہ ، زینت بیگم ،عالیہ،مینا چوہدری،کویتا ، ریما ،نیلی ودیگر اداکارائوں کو خوش و خرم زندگی ملی لاہور(طاہربخاری سے )سلورسکرین پرجلوے بکھیرنے والی فلمی پریوں کی غیرفلمی شادیاں زیادہ تر کامیابی سے ہمکنارہوئیں اور کئی اداکارائوں نے وفا و قربانی کی بہترین مثال پیش کی ،
تاہم بعض اداکارائیں چندبرسوں میں ہی شادی کے بندھن سے آزاد ہوگئیں۔ شیریں فرہاد،سیاں،نائلہاوربہت سی فلموں میں شاندارکردارنگاری کرنے والی اپنے دورکی معروف اداکارہ راگنی بیگم نے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی ایک کارباری شخصیت محمداسلم کے ساتھ شادی کی اورفلمی صنعت کوخیربادکہہ کرساری زندگی اپنے جیون ساتھی کے ساتھ گزاردی ۔ ،یکے والی،ماہی منڈا جیسی لاتعدادفلموں میں اداکاری کے علاوہ گائیکی کے میدان میں بھی شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے والی اداکارہ مسرت نذیرسیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرارشدمجیدسے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اورفلمی صنعت کوہمیشہ کیلئے خیربادکہہ کرکینیڈاشفٹ ہوگئیں اور زندگی بھراپنے شوہر کاساتھ نبھایا۔فلم مولاجٹ میں مکھوکا کرداراداکرکے شہرت کے آسمان پرپہنچنے والی اداکار ہ آسیہ نے کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک تاجرسے شادی کرنے کے بعدفن سے تعلق توڑلیااورٹورنٹومیں اپنے شوہرکاگھرآبادکیا۔ اپنے دورکی خوبرواداکارہ نجمہ نے سندھ کی جونیجوفیملی کے ایک جاگیردارسے شادی کی اورفلمی صنعت سے کنارہ کشی اختیارکرلی پھرانہوں نے پیچھے مڑکرنہ دیکھا۔اداکارہ روحی بانونے گلبرگ کے ایک ریسٹورنٹ کے مالک سے شادی کی لیکن ان کانباہ نہ ہوسکا۔اداکارہ نشوکی ایک غیرفلمی شادی ناکام جبکہ دوسری کامیاب ہوئی ۔ان کی پہلی شادی ایک بزنس مین انعام ربانی سے ہوئی تاہم وہ زیادہ عرصہ نہ چل سکی ۔اس کے بعد وہ معروف نغمہ نگار تسلیم فاضلی کے عقد میں آئیں۔تسلیم فاضلی کے انتقال کے بعدانہوں نے چشتیاں کے زمیندار جمال پاشاسے نکاح کیااورانکی یہ شادی کامیاب رہی ۔اداکارہ رانی نے ایک غیرفلمی شادی کرکٹرسرفرازنوازسے کی لیکن وہ ٹوٹ گئی ۔اس سے قبل انہوں نے دوفلمی شادیاں کیں جن میں پہلی ہدایتکارحسن طارق اوردوسری فلمسازمیاں جاویدقمرکے ساتھ ہوئی تھی
لیکن بدقسمتی سے وہ دونوں شادیاں ناکام ہوگئیں۔فلموں کی مزاحیہ اداکارہ زینت بیگم کانکاح ایک کالی کھانسی کے مشہورحکیم کے بیٹے عبدالجبارسے ہوا،ان کی شادی مثالی رہی ۔اداکارہ بندیاکی غیرفلمی شادیاں ناکامی سے دوچارہوگئیں۔ان کے پہلے شوہرالخماس کاتعلق اردن سے تھا۔ان سے علیحدگی کے ایک عرصے بعدوہ ٹی وی اداکاراسدنذیرسے شادی کرکے امریکہ منتقل ہوگئی تھیں لیکن ان کی شادی قائم نہ رہ سکی ۔چندبرس قبل انہو ں نے ایک اورغیرفلمی شادی ڈاکٹرظفریاب ابراہیم سے کی اوروہ دوبارہ امریکہ چلی گئیں تاہم ایک برس کے بعد ہی ان کی شادی منطقی انجام کوپہنچ گئی۔اداکارہ عالیہ کی غیرفلمی شادی کامیاب رہی ،انہوں نے چکوال کے ایک زمیندارسے شادی کرکے فلمی صنعت کوترک کر دیا۔اپنے دورکی مشہوررقاصہ میناچودھری ملتان کے ایک زمیندارکی جیون ساتھی بنیں اورانہوں نے فلمی صنعت سے مکمل طورپرکنارہ کشی اختیارکرکے ایک گھریلوزندگی گزارنے کوترجیح دی ۔اداکارہ کویتانے بھارتی نژادامریکی بزنس مین سے شادی کی اورفلمی دنیاکوچھوڑ کرامریکہ شفٹ ہوگئیں ،ان کی شادی کامیاب رہی ،وہ کچھ عرصہ قبل امریکہ سے نئی دہلی منتقل ہوچکی ہیں۔اداکارہ دردانہ رحمن نے دوغیرفلمی شادیاں کیں لیکن بدقسمتی سے کامیاب نہ ہوسکیں ۔ان کی پہلی شادی ہدایتکاراسلم ڈارسے ہوئی ، ان سے علیحدگی کے بعد وہ ایک بزنس مین دائودچودھری کی دلہن بنیں تاہم ان کی شادی نبھ نہ سکی اورطلاق پرمنتج ہوئی ۔پھرانہوں نے ہدایتکارسعیدراناسے شادی کی لیکن وہ زیادہ عرصہ نہ چلی ،انکاآخری نکاح طاہرنامی ایک بزنس مین سے ہواجس کے ساتھ ان کی شادی آٹھ بر س تک قائم رہ سکی ۔اداکارہ نازلی نے لاہورکے ایک بزنس مین سے شادی کی ،انہوں نے نا صرف فلمی صنعت بلکہ
فلمی لوگوں سے بھی قطع تعلق کرلیاہے اوروہ روایتی گھریلوخاتون کی طرح خوشحال زندگی بسرکررہی ہیں۔فلمسٹار انجمن نے کمشنرانکم ٹیکس مبین ملک کواپناجیون ساتھی بنایالیکن انکی شادی کامیابی سے ہمکنارنہ ہوسکی ۔اداکارہ نادرہ مرحومہ نے اعجازنامی تاجر سے شادی کی ۔انکی ازدواجی زندگی بہترین چل رہی تھی کہ بندوق کی گولی نے انکی زندگی کاچراغ ہمیشہ کے لئے گل کردیا۔اداکارہ نیلی ایک سرکاری آفیسرکے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اوروہ فلمی دنیاسے کنارہ کشی اختیارکر کے لاہورمیں اپنی خوشحال زندگی گزاررہی ہیں۔اداکارہ ریناصدیقی نے پاکستانی نژادہالینڈکے ایک بزنس مین رانامدثرسے دھوم دھام سے شادی کی اورہالینڈشفٹ ہوگئیں ۔ان کی شادی کامیاب رہی اوراب ہالینڈسے یوکے سکونت اختیارکرچکی ہیں۔ اداکارہ میراکی دوشادیاں منظرعام پرآئیں لیکن اداکارہ نے دونوں کوتسلیم نہیں کیاحالانکہ ان کے مبینہ پہلے شوہرعتیق الرحمن نے انکے خلاف عدالت میں کیس دائرکررکھاہے ۔ان کے دوسرے مبینہ شوہر نویدکے ساتھ شادی کی دستاویزسوشل میڈیاپرعام ہیں۔اداکارہ ریماخان نے پاکستانی نژادامریکی ڈاکٹرطارق شہاب سے شادی کی اورامریکہ شفٹ ہوگئیں ۔انہوں نے فلمی صنعت اورشوبزسے کنارہ کشی اختیارتونہیں کی لیکن ان کی شادی کامیاب چل رہی ہے ۔اداکارہ نورنے دوغیرفلمی شادیاں کیں تاہم دونوں ناکامی سے دوچارہوگئیں۔انہوں نے پہلی شادی بھارتی نژاددبئی کے بزنس مین وکرم سے کی لیکن چندبرس بعد وہ ٹوٹ گئی ۔ان کی دوسری شادی ہدایتکارفاروق مینگل سے ہوئی تاہم وہ بھی زیادہ عرصہ نہ چلی ۔پھرانہوں نے ایک سیاسی شخصیت عون چودھری سے نکاح کیالیکن بدقسمتی سے ان کی یہ شادی بھی ناکام ہوگئی۔اب وہ گلوکارولی حامدعلی خان کی جیون ساتھی ہیں ۔اداکارہ مدیحہ شاہ نے چندبرس قبل پاکستانی نژادامریکی بزنس مین جاویداقبال سے شادی کی اوروہ خوشحال زندگی بسرکررہی ہیں۔اداکارہ نادیہ علی نے چندبرس قبل ایک بزنس مین سے شادی کی اورانکی ازدواجی زندگی خوشحال ہے ۔
…………………………..