وینا ملک کو راہ راست پر لانے کے لیے اسد خٹک کیا کچھ کر رہے ہیں ؟ آپ بھی جانیں

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ و میزبان ویناملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے اپنے ایک بیان میں وینا ملک سے شادی کی وجوہات کے بارے میں بتا دیا۔وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے کہا کہ سب سوال کرتے ہیں کہ وینا ملک سے شادی کیوں کی؟، وینا دبئی قونصلیٹ میں ملی تھی
اور ہماری شادی 8 دن میں طے پائی۔ اسد خٹک نے کہا کہ وینا پر تنقید کی جارہی تھی اس کی وجہ سے پاکستان کا امیج خراب ہوا، اس پر وینا کا موقف تھا کہ پاکستان کے خلاف جو کیا مجبوری میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وینا کا موقف تھا کہ راہ راست پر آنا چاہتی ہوں اور بطور مسلمان میں نے اس بھٹکی عورت سے شادی کی اور اسے راہ راست پر لانے کی بہت کوشش کی۔اسد خٹک نے کہا تھا کہ وینا نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود نہ مجھے اپنے بچوں سے ملنے دیا اور نہ ہی ان سے بات کرنے دے رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تنگ آکر مجھے قانونی راستہ اپنانا بڑا اور دبئی کی عدالت نے بھی میرے حق میں فیصلہ کیا لیکن وینا فرار ہوئی اور بچے متحدہ عرب امارات سے پاکستان بھجوا دیئے گئے۔