Categories
شوبز

شادی کے لیے اکشے کمار نے ٹوینکل کھنہ کے سامنے کونسی 2 شرائط رکھی تھیں ؟

بولی وڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ سے شادی سے پہلے ان سے 2 شرائط ماننے کا کہا تھا۔ایک انٹرویو کے دوران ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نے انہیں 2 چیزیں کبھی نہ کرنے کا کہا تھا۔ٹوئنکل کھنہ کے مطابق ‘میرے شوہر (اکشے کمار) نے مجھے 2 باتیں کہی،

ایک تو کبھی اداکاری نہ کرنا اور دوسرا کبھی اسٹینڈ اپ کامیڈی کرنے کی کوشش نہ کرنا، کیونکہ میں ان دونوں میں بہت بری تھی’۔سابق بولی وڈ اداکارہ کے مطابق انہیں بھی احساس ہے کہ اداکاری ان کے لیے کوئی درست کام نہیں تھا۔قبل ازیں ایک اور انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ ان کی فلموں پر پابندی لگ جانی چاہئے ‘ میں نے کوئی ہٹ فلم نہیں دی، میں نے جو بھی فلمیں کیں، ان پر پابندی لگادینی چاہئے اور کوئی بھی انہیں دیکھ نہ سکے،اکثر میں ایسا ظاہر کرتی ہوں کہ مجھے اپنا فلمی کیرئیر یاد نہیں اور میں اس پر خوش بھی ہوں’۔دوسری جانب ان کے شوہر نے ایک کے بعد ایک 8 ہٹ فلمیں دی ہیں اور ابھی حال ہی میں اکشے کمار کی فلم ‘گولڈ’ نے بھی کامیابی حاصل کی جو کہ باکس آفس پر سو کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کما چکی ہے۔