مشہور زمانہ اور حسین ترین بالی وڈ اداکارہ کتنی زبانوں میں بول اور لکھ لیتی ہیں ؟ حیران کن حقائق

اداکاروں اور فنکاروں کی زندگی کے کچھ راز ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں-فن کی دنیا دیوانی ہوتی ہے، فنکاروں کے چاہنے والے بھی اپنے محبوب فن کاروں سے والہانہ محبت رکھنے ہیں، اداکاروں کے انگنت پرستار اپنے پسند یدہ فنکاروں کی زندگی کے بار ے میں ہر بات جاننا چاہتے ہیں
اور ہر وقت منظر عام پر رہنے کی وجہ سے ان اسٹارز کی زندگی بھی کھلی کتاب کی طرح ہوتی ہے۔ لیکن، بہت سے اداکاروں اور فنکاروں کی زندگی کے کچھ راز ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ ایشوریا رائے بچن کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرتی ہیں۔ اپنی خوبصورتی کے بل پر کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی ملکہ حسن ایشوریہ رائے بچن کے بارے میں ان پر مرنے والے پرستار بھی شاید یہ نہیں جانتے کہ ایشوریہ رائے کو ایک دو نہیں بلکہ چھ زبانیں آتی ہیں۔ تولو، تیلگو اور مراٹھی کے علاوہ فلم ’رین کوٹ‘ کے لئے ایش نے بنگالی بھی خصوصی طور پر سیکھی۔ لیکن جناب دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے سے پہلے ایشوریہ ایک ٹی وی سیریل کی ڈبنگ جاب کے لئے بھی رجیکٹ کر دی