اداکارہ شہناز گِل نے آئسکریم فروخت کرنا شروع کر دی!!! ویڈیو وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک)بھارت کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ شہناز گِل کی سائیکل پر آئسکریم بیچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی بھارت کی معروف اداکارہ و گلوکارہ شہناز گِل کی اپنے گاؤں میں آئس کریم فروخت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہناز گل نے بھارتی ریاست پنجاب میں موجود اپنے گاؤں کا دورہ کیا، اس موقع پر وہ تھوڑی دیر کے لیے آئس کریم فروش بنیں اور بچوں میں آئس کریم تقسیم بھی کی۔ اداکارہ تین پہیوں والی سائیکل پر آئس کریم فروخت کرتی نظر آئیں، انہوں نے اپنے گاؤں کی سیر کرتے ہوئے گاؤں والوں سے ملاقات کی اور ساتھ ہی بچوں نے بھی گلوکارہ کے ساتھ خوب ہلا گلا کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہناز نے اس دورے کے موقع پر ڈھول کی دھاپ پر خواتین کے ساتھ رقص کیا اور ’وی لاگ‘ بھی بنایا۔ اداکارہ کے اس انداز کو دیکھ کر ان کے مداح بےحد خوش ہوئے اور اداکارہ کی خوب تعریفیں کیں۔ یاد رہے کہ شہناز گِل کو ان کے اسی پُرخلوص رویے اور محبت والے انداز کی وجہ سے ان کے پرستار بےحد چاہتے ہیں اور اس ہی لئے وہ بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے دِلوں پر راج کرتی ہیں۔