اب بچے محفوظ رہیں گے!!! ایپل نے منفرد فیچر متعارف کرا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے اپنی ڈیوائسزمیں فحش تصاویرکی اسکیننگ کرنے والے فیچرکودوسرے ممالک کے لیے بھی جاری کردیا ہے۔ ایپل کی جانب سے بچوں کوآن لائن تحفظ فراہم کرنے کے اس اہم فیچرکو گزشتہ سال جاری کیا گیا تھا۔ ایپل نے 18 سال سے کم عمرکے تمام امریکی صارفین کے لیے آئی فون، آئی پیڈ اورمیک کی تمام میسیجنگ ایپلی کیشنز میں اس فیچرکوفعال کردیا تھا۔ یہ فیچرپیغامات میں برہنہ اورفحش تصاویرکی شناخت کرکے فورا استعمال کندہ کے سرپرست اوروالدین کواس بارے میں آگاہ کردیتا ہے۔ برطانوی اخبارگارجیئن کے مطابق ’کمیونیکیشن سیفٹی‘ کے نام سے امریکا میں پیش کیے گئے اس فیچر کی کام یابی کے بعد اسے دیگر ممالک کے لیے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے تمام آئی او ایس صارفین کے لیے بھی جلد ہی جاری کردیا جائے گا، تاہم کینیڈا کے صارفین آئی اوایس 15.5 بی ٹا اپ ڈیٹ کے ذریعے اس فیچرسے مستفید ہوسکتے ہیں۔ یہ فیچرایک بارفعال ہونے کے بعد بچوں کی ایپل ڈیوائسزکے میسیجزمیں موصول اوربھیجی جانے والی برہنہ اورفحش تصاویرکوخود کارطریقے سے دھندلاکرکے ایک انتباہی پاپ اپ نوٹی فیکیشن ظاہرکردیتا ہے۔ اس نوٹی فیکیشن میں بچے کواس بابت راہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے کہ وہ اس صورت حال میں کس سے اور کس طرح مدد حاصل کرسکتا ہے۔ ایپل کی جانب سے بچوں کوجنسی ہراسگی اورزیادتی سے تحفظ فراہم کرنے والے اس فیچرکوبچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے بہت سراہا گیا تھا۔ گزشتہ سال اگست میں متعارف کرائے گئے اس فیچرپرناقدین نے اس کی پرائیویسی میں موجود کچھ خامیوں کی بھی نشان دہی کی تھی۔