Categories
شوبز

’’اتنی پھٹی ہوئی پتلون کیوں پہنی ہے؟ ‘‘ مولانا طارق جمیل کےسوال پر یوٹیوبر زید علی کا حیران کن جواب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معروف اسکالر مولانا طارق جمیل نے یوٹیوبر زید علی سے پھٹی ہوئی پتلون پہننے پر سوال پوچھ لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق زید علی نے یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری کے ہمراہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل کے گھر پر ان سے اور ان کے صاحبزادے سے ملاقات کی جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا

پر وائرل ہیں۔اب اسی ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو رہی ہے جس میں معروف اسکالر کو زید علی سے پھٹی ہوئی پتلون سے متعلق سوال کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں مولانا طارق جمیل نے زید علی سے سوال کیا کہ اتنی پھٹی پتلون کیوں پہنی ہے؟ جس پر زید علی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جب خریدی تھی تب نہیں پھٹی تھی ابھی پھٹ گئی ہے۔ بعد ازاں شاہ ویر نے بھی بتایا کہ انھوں نے بھی پہلے پھٹی ہوئی جینز پہنی تھی لیکن شیشے میں دیکھا اور پھر اتار کر دوسری پہن لی۔