مشہور زمانہ فلم “دیوداس” کی عکسبندی کے دوران پیش آنے والا واقعہ: جب مادھوری ڈکشت نے خود کو گاڑی میں بند کرکے فلم میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا ۔۔۔مگر کیوں ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ فلم دیوداس اپنی زبردست پروڈکشن سمیت کئی دیگر حوالوں سے مشہور ہے تاہم اس سے وابستہ کچھ واقعات ایسے ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگوں کوعلم ہے انہی میں سے ایک مادھوری ڈکشٹ کا حیرت انگیز طرزعمل بھی تھا۔سنجے لیلا بھنسالی کی اس یادگار اور مہنگی فلم
کی تیاری میں بے شمار مشکلات پیش آئیں کیونکہ فلمساز بھارت شاہ کے انڈر ورلڈ کے ساتھ مبینہ تعلق کا انکشاف بھی سامنے آ چکا تھا۔فلم کی تیاری کے دوران فلمساز کو کوئی کئی بار عدالتوں چکر لگانا پڑے جبکہ طبیعت خراب ہونے پر اسپتال بھی جانا پڑا یہ وہی دن تھے جب شاہ رخ خان اس کی مسلسل فلمبندی میں مصروف تھے۔اگرچہ فلم نے نیشنل فلم ایوارڈ کئی دیگر انعامات بھی جیتے مگر جب یہ فلم بنائی جا رہی تھی اس وقت ٹیم کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا رہا۔رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ پروڈیوسر کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ایسا وقت بھی آیا جب ان کے پاس پیسے بالکل ختم ہو گئے تھے۔انہی دنوں مادھوری ڈکشٹ نے وقت پر پیسے نہ ملنے کے باعث فلم میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ شاہ رخ خان اور ایشوریا نے پیسے نہ ملنے کے باوجود کام جاری رکھا۔سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا تھا ’ہمارے پاس اگلے روز کی عکسبندی کے لیے بھی پیسے نہیں بچے تھے، میں شام کو اسپتال جاتا کہ بھارت بھائی سے واؤچر سائن کراؤں اور معاشی سلسلہ چل سکے۔‘مادھوری ڈکشٹ کے بارے میں ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ انہوں نے وین میں جا کر دروازہ اندر سے بند کر لیا تھا اور کہا تھا کہ جب تک پیسے نہیں دے دیے جاتے وہ باہر نہیں نکلیں گی۔’یہ ایک عجیب منظر تھا، شاہ رخ خان، جیکی شروف اورا سٹاف کے دیگر افراد سیٹ پر ان کا انتظار کر رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔