Categories
پاکستان

مارشل آرٹس کی ماہر روسی حسینہ کی اسلام آباد کی تھانیدارنی سے لڑائی ۔۔۔ پھر کیا ہوا ؟ ناقابل یقین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں تھانہ ویمن پولیس اسٹیشن میں غیرملکی خاتون کا لیڈی پولیس سے جھگڑا ہوا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی خاتون نے اسلام آباد پولیس کی اے ایس آئی کی شرٹ پھاڑدی۔ذرائع کے مطابق غیرملکی خاتون کے اس اٹیک میں خاتون اے ایس آئی زخمی ہوگئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی خاتون مارشل آرٹ بھی جانتی ہے، اسلام آباد پولیس نے غیرملکی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق غیرملکی خاتون کو بغیر ویزا پاکستان میں رہائش پر ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔اسلام آباد پولیس نے غیرملکی خاتون کے خلاف 2 الگ الگ مقدمات درج کیے ہیں، ایک مقدمہ زدوکوب کرنے اور دوسرا بغیر ویزے کے پاکستان میں قیام کا ہے