اس تصویر میں نظر آنیوالی بچی آج بالی وڈ کی ایک نامور اداکارہ ہے ، بھلا کون ؟ اس لنک میں جانیں

ممبئی (ویب ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں یہ بچی کون ہے ۔ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتائیں کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے والدہ کے ہمراہ بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔سارہ علی خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی

اپنے بچپن کی حیرت انگیز جھلک میں واقعی وہ اپنی والدہ امریتا سنگھ سے مشابہت رکھتی ہیں۔سارہ خان نے بہت طویل عرصے کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ نیا کرنے کا سوچا اور اسی مناسبت سے انہوں نے مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔انسٹاگرام پر ان کے چاہنے والوں میں سے ایک نے سارہ سے کہا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ اپنی سب سے پسندیدہ تصویر شیئر کریں۔بالی ووڈ اداکارہ نے مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے والدہ کے ہمراہ بچپن کی ایک دلکش تصویر شیئر کردی۔تصویر کے سامنے آنے کے بعد سارہ اور اُن کے بھائی ابراہیم کی والدین سے غیر معمولی مماثلت اب تک موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔