Categories
شوبز

سجل علی کے بعد ایمن خان نے بھی انسٹا پر اپنا نام بدل لیا!

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے شادی کے 4 سال بعد سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر 10.2 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ایمن خان نے شادی کے 4 سال بعد اپنے نام کے ساتھ شوہر، اداکار منیب بٹ کا نام لگا لیا ہے۔

ایمن خان کا نام انسٹا گرام پر پہلے یوزرنیم ’ایمن خان ‘ تھا جبکہ اب انہوں نے اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ’ایمن منیب‘ لکھ لیا ہے۔ ایمن خان کے اس عمل پر اُن کے مداح بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔ مداحوں کا اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے جہاں ایمن کے لیے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اداکارہ سجل علی کا بھی زکر اور اُن کے شوہر، اداکار احد رضا میر سے علیحدگی اور طلاق پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایمن خان کی اداکار منیب بٹ سے 2018ء کی 21 نومبر کو شادی ہوئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی امل منیب بھی ہے۔ ایمن خان کو اکثر اوقات ہی ایک کامیاب اداکارہ، بیوی اور ماں ہونے پر فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔