Categories
اسپیشل سٹوریز

دنیا کی 3 ایسی مساجد کون سی ہیں جو روڈ کے بیچ میں موجود ہیں

لاہور(ویب ڈیسک) دنیا میں منفرد اور دلچسپ چیزیں بھری پڑی ہیں جو کہ اپنے دیکھنے والوں کو تو متوجہ کرتی ہی ہیں ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کرتی ہیں۔ کراچی کے لیاری میں ایک ایسی مسجد بھی آباد ہے جو کہ سڑک کے بیچ میں واقع ہے۔ اس مسجد کی خاص بات یہ بھی ہے کہ

لیاری ندی کے سامنے واقع اس مسجد کی بناوٹ بھی کشتی جیسی ہے۔ خوبصورتی کا ایک نمونہ جو کہ کراچی والوں کو بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے، یہ نمونہ مشہور علاقے جہاں کبھی گینگ وار کا راج ہوا کرتا تھا، آباد ہے۔ اس مسجد کے ایک طرف سے ٹریفک آ رہا ہوتا ہے تو دوسری جانب سے ٹریفک جا رہا ہوتا ہے۔ کشتی والی مسجد کے نام سے مشہور یہ مسجد کراچی کی منفرد مذہبی مقامات میں سے ایک ہے۔ جنوبی ممبئی میں واقع یہ مسجد 1958 میں تعمیر کی گئی تھی جو بھارت میں مذہبی ہم آہنگی کے طور پر مشہور ہے لیکن آج اس مسجد اور اس کی انتظامیہ بھی غیر محفوظ ہے۔ اس مسجد کو بھی گول مسجد کہا جاتا ہے جو کہ بھارت کی اگرچہ چھوٹی مساجد میں سے ایک ہے مگر اپنی انفرادیت اور بناوٹ کی وجہ سے سب میں توجہ حاصل کر رہی ہے۔ مسجد امام اسرائیل احمد ہیں جو کہ کئی سال سے اس مسجد کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ہر آنے والے کو اس مسجد کی تاریخ کے بارے میں بھی بتاتے ہیں۔ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ساگر ضلع میں ایک ایسی مسجد بھی واقع ہے جو کہ مین روڈ کے بیچ میں واقع ہے، اسے ایسے سمجھیں کہ جیسے چورنگی کی جگہ یہ مسجد موجود ہو اور چار راستے بھی اس مسجد کے اردگرد موجود ہوں۔ ساگر ضلع کے کترہ بازار میں واقع جامع مسجد اپنی نوعیت کی دلچسپ اور منفرد مسجد ہے جس میں نمازی دور ہی سے مسجد کو پہچان کر نماز پڑھنے دوڑے چلے آتے ہیں۔ اگرچہ اس مسجد کے خلاف ہندو انتہا پسند کئی بار آواز اٹھا چکے ہیں اور سرکار سے غیر قانونی قرار دینے کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں مگر یہ مسجد آج بھی اپنی جگہ پر قائم ہے۔ بازار کے ساتھ موجود اس مسجد میں جمعہ سمیت 5 وقت کی نماز ہوتی ہے، سڑک کے بیچ میں موجود مسجد کے خلاف انتہا پسندوں کی جانب سے آواز اٹھائی گئی تاہم مسجد کی خاطر اب بھی سڑک کے آس پاس کا علاقہ کشادہ ہے اور کسی قسم کی پریشانی پیش نہیں آتی۔