امریکہ کے مراسلے کو چھوڑیں۔۔!!! چائینہ سے عمران خان کو کون کونسے خطوط موصول ہوچکے ہیں؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں چین سے آنے والا خط امریکا کے خط سے ہزار گنا سخت تھا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں سلیم صافی نے کہا ہے کہ پاکستانی قومی جذباتی ہے اس لیے ان میں مذہب اور امریکا مخالف چورن بکتا ہے میں یہ بات بڑے یقین

کیساتھ کہہ سکتا ہوں ان کے اپنے قریبی ساتھی جب ہمارے ساتھ بیٹھتے ہیں تو کہتے ہیں عمران خان نے کیا خط والا بکواس بیانیہ پکڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین سے جو خط عمران خان کےدورے حکومت میں آیا تھا اس کے الفاظ امریکا کے خط سے ہزار گنا سخت ہو نگے ۔ سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ میں تو کئی بار یہ چیزیں ریکارڈ پر لا چکا ہوں جبکہ چین کی حکومت بھی متعدد بار ہماری اسٹیبلشمنٹ کو واضح کر چکی ہے کہ اس حکومت کیساتھ ہمارا کام نہیں چل سکتا جبکہ ہم نے اس دیکھا بھی ہے کہ سی پیک پر کام رک گیا تھا ۔ دوسری جانب سینئر صحافی نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ پی پی پی نےمصطفیٰ کھوکھراورفیصل کنڈی جیسےوفاداراور سمجھدارجیالوں کی جگہ چمچوں کونوازا۔نون لیگ نےمصدق ملک جیسےاہل ترین فردکوباہررکھا۔انکا کہنا تھا کہ جےیوآئی کی وزاتوں میں میرٹ نظرنہیں آتی، پختوںخواکی گورنرشپ اورتگڑی وزارت اےاین پی کاحق ہےجسےدینےمیں ٹال مٹول سےکام لیاجارہاہے۔پھریہ کمپنی کیسےچلےگی؟