Categories
پاکستان

’’ اب یہ کمپنی کیسے چلے گی؟‘‘ کس جماعت کو بڑےعہدے دینے سے ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے؟ سلیم صافی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی گورنر شپ اور تگڑی وزارت اے این پی کا حق ہے جس دینے میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر اینکر پرسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مصطفیٰ کھوکھر اور فیصل کنڈی جیسے وفادار اور سمجھدار جیالوں کو جگہ چمچوں کو نواز ۔ انکا کہنا تھا کہ نون

لیگ نےمصدق ملک جیسےاہل ترین فردکوباہررکھاجبکہ جےیوآئی کی وزاتوں میں میرٹ نظرنہیں آتی۔ سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کی گورنرشپ اورتگڑی وزارت اےاین پی کاحق ہےجسےدینےمیں ٹال مٹول سےکام لیاجارہاہے۔پھریہ کمپنی کیسےچلےگی؟۔ دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں چین سے آنے والا خط امریکا کے خط سے ہزار گنا سخت تھا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں سلیم صافی نے کہا ہے کہ پاکستانی قومی جذباتی ہے اس لیے ان میں مذہب اور امریکا مخالف چورن بکتا ہے میں یہ بات بڑے یقین کیساتھ کہہ سکتا ہوں ان کے اپنے قریبی ساتھی جب ہمارے ساتھ بیٹھتے ہیں تو کہتے ہیں عمران خان نے کیا خط والا بکواس بیانیہ پکڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین سے جو خط عمران خان کےدورے حکومت میں آیا تھا اس کے الفاظ امریکا کے خط سے ہزار گنا سخت ہو نگے ۔ سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ میں تو کئی بار یہ چیزیں ریکارڈ پر لا چکا ہوں جبکہ چین کی حکومت بھی متعدد بار ہماری اسٹیبلشمنٹ کو واضح کر چکی ہے کہ اس حکومت کیساتھ ہمارا کام نہیں چل سکتا جبکہ ہم نے اس دیکھا بھی ہے کہ سی پیک پر کام رک گیا تھا ۔