’’ کسی کو مسئلہ ہے کیا؟‘‘ شان شاہد عمران خان کے حق میں میدان میں آگئے، صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستانی معروف اداکار شان شاہد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرکے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر انوکھی منطق پیش کر دی ہے۔عمران خان پر جہاں اپنے دورِ حکومت میں شاہانہ انداز میں روزانہ آفس آنے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کے استعمال ہر تنقید کی جا رہی ہے وہیں اداکار شان شاہد سابق وزیر

اعظم کے حق میں بول پڑے ہیں۔شان شاہد کا ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ٹوئٹ کے کمنٹ میں کہنا ہے کہ ’ہم پاکستانی عوام ٹیکس دیتے ہیں اور ہم اپنے وزیراعظم عمران خان کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ ہیلی کاپٹر کا استعمال کریں، کسی کو کوئی مسئلہ ہے کیا؟‘۔شان شاہد کی اس ٹوئٹ کے بعد عمران خان سمیت شان شاہد بھی تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔