Categories
پاکستان

عمران خان کی تقریر کے دور ان اسٹیج پر اور نیچے کھڑے افراد کیا کرتے رہے؟ ویڈیو وائرل

لاہور (نیوز ڈیسک )سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے جلسے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں عمران خان کی تقریر کے دوران اسٹیج پر موجود لوگوں پر سٹیج سے نیچے کھڑے تحریک کے کارکن نعرے بازی کررہے ہیں اور مختلف اشیاء اٹھاکر اوپر پھینک رہے ہیں ۔ ویڈیو میں سٹیج پر کھڑے اور سٹیج سے نیچے کھڑے

لوگ ایک دوسرے پر بوتلیں اور لکڑی وغیرہ پھینکتے نظر آئے ۔دریں اثناء ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں دو خواتین یہ کہہ رہی ہیں جب نغمے اور گانے چل رہے تھے تو لوگ توجہ سے نہ صرف سن رہے تھے بلکہ جلسہ گاہ میں بیٹھے تھے ۔جو نہی عمران خان کی تقریر شروع ہوئی تو لوگ جانا شروع ہوگئے کتنی بری بات ہے ؟۔ یہ اپنی لیڈر کی تقریر سننے نہیں گانے سننے آئے تھے ، لوگوں کو ایسا نہیں کر نا چاہیے ۔