Categories
پاکستان

مراسلے پر عدالتی کمیشن سے “دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا”تجزیہ کار ارشاد بھٹی کی تجویز

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ اجلاس میں آج کہا گیا کہ سازش نہیں ہوئی جبکہ عمران خان نے کہا کہ سازش ہوئی ہے اور وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس پرسپریم کورٹ کے تحت عدالتی کمیشن بنا دیا جائے جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں بہت اچھی بات ہوئی کہ ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا گیاکہ سازش نہیں ہوئی۔ان کا کہناتھا کہ میرے خیال میں عمران خان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔اس اجلاس سے عمران خان کو تقویت پہنچے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس کی دو وجوہات ہیں ایک تو یہ اس کی سربراہی شہباز شریف کررہے ہوں اور باقی کابینہ بیٹھی ہوئی تھی جس کو عمران خان ہرگز قبول نہیں کریں گے۔تجزیہ کار نے کہا کہ اگر اس مراسلے میں تبدیلی ہوئی ہے تو اس کو بھی سامنے آنا چاہیے،اور جس طرح کل عمران خان نے کہا تھا کہ اس خط پر سپریم کورٹ کے زیرتحت عدالتی کمیشن بنا دیا جائے۔اگر وہ بھی بن جائے تو کوئی حرج نہیں ،جب سازش ہی نہیں ہوئی اور عمران خان سازش کا نام استعمال کر رہے ہیں اور وہ ایک آپشن دے رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کے زیراہتمام ایک عدالتی کمیشن بن جائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ سازش کے معاملے میں عمران خان نے جس طرح اپنے ووٹر سپورٹر تک پہنچا یا ہے تو اس کو جو نہیں مانتے وہ نہیں مانیں گے۔اوراس سے پچھلی کابینہ کی صدارت عمران خان کر رہے تھے اور انہوں نے بھی کوئی سازش کا لفظ استعمال نہیں کیا لیکن پھر بھی انہوں نے ایک ایسا بیانیہ بنا دیا ہے کہ ان کے ووٹرز اور سپورٹرز اس پر اعتماد کر رہے ہیں۔تو لہٰذاوہ اس موقف سے بالکل پیچھے نہیں ہٹیں گے۔تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اس پر عدالتی کمیشن بنا لیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔