نئی حکومت مصیبت میں ،الیکشن کروائے یا نہ کروائے “ہار” اسی کا مقدر ہے۔تجزیہ کار حسن نثار نے نشاندہی کر دی

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت فوری الیکشن کی طرف جاتی ہے تو عمران خان کی مقبولیت اژدھا کی طرح منہ کھولے ہوئے ہے اور اگر فوری انتخابات نہ کروائے گئے تو معیشت موجودہ حکومت کو لے ڈوبے گی۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں اور آئندہ ان غلطیوں کو نہ دہرائیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال کے مطابق فوری انتخابات ہونے چاہیے۔لیکن اگر موجودہ حکومت فوری انتخابات میں جاتی ہے توعمران خان کی مقبولیت اژدھا کی طرح منہ کھولے کھڑی ہے اور اگر انتخابات فوری نہ کروائے گئے تو معیشت موجودہ حکومت کو لے ڈوبے گی۔حسن نثار نے کہا کہ موجودہ حکومت بھان متی کا کنبہ ہے پتہ نہیں کب بکھرجائے،یہ ایک جمہوری ڈائن کا رقص ہے جو کہ جاری ہے اور نڈھال ہو کرپتہ نہیں کب گر جائے ؟سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ موجودہ متحد حکومت ایک ایسی ٹرین کے انجن میں گھس کر بیٹھ چکی ہے جو پٹڑی سے اتر کر گر چکی ہے،اورمیرے خیال میں تمام جماعتوں کے رہنماوں کی یہ بد ترین غلطی ہے،اور اس کا انجام مجھے بلکل ہی کچھ اور نظر آ رہا ہے جس کو میں ابھی بیان نہیں کر سکتا۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ میں نے اس ملک کواگر شانت دیکھا ہے تووہ فیلڈ مارشل محمدایوب کے دور میں دیکھا ہے اس کے بعد جو پیچ آیا وہ صدر پرویز مشرف کے دور میں آیا۔لیکن میں یہ بھی نہیں کہے رہا کہ وہ ایک آئیڈیل صورتحال ہے لیکن جمہوریت سے کئی گنا اچھا دور تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ الٹے بھی لٹک جائیں تو بھی آپ ملک میں آئیڈیل دور نہیں دیکھ سکتے ، صورتحال بد سے بدتر ہو تی چلے جائے گی کیونکہ آپ کی اشرافیہ اورپوری عوام کرپٹ ترین ہیں۔