شیخ رشید نے خانہ کعبہ میں عمران خان سے متعلق کیا دیکھا؟؟

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گزشتہ دنوں عمرے پر ہونے والے منفرد تجربے کے بارے میں بتا دیا۔ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے خانہ کعبہ اور روضہ رسُول پر لوگوں کو عمران خان کیلئے روتے ہوئے دیکھا ہے۔

سابق وزیر داخلہ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی سے قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9731 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہوئے تھے۔