جمائما گولڈ سمتھ نے ٹیریان کے ہمراہ بیٹوں کی تصویر شیئر کردی

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی رائٹر، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ، جمائما گولڈ سمتھ نے بیٹوں کے ہمراہ ٹیریان وائٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔ جمائما گولڈ سمتھ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی سٹوری پر بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان کے ہمراہ ٹیریان وائٹ کی
نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔اس انسٹا سٹوری میں یہ تینوں خوشگوار موڈ میں تصویر بنوا رہے ہیں۔ جمائما گولڈ سمتھ کا اپنی اس سٹوری کے کیپشن میں ٹیریان وائٹ کو گھر واپسی پر خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیریان وائٹ سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سیتا وائٹ نامی خاتون سے پیدا ہونے والی یہ بچی عمران خان کی بیٹی ہیں۔ سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیریان سے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی ایک خصوصی انسیت ہے۔جمائما نہ صرف ٹیریان کی سالگرہ مناتی ہیں بلکہ وہ اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹیریان کی تصاویر اپنے بچوں کے ساتھ بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔