Categories
اسپیشل سٹوریز

کیا تحریک انصاف کا جماعت اسلامی کے ساتھ انتخابی اتحاد ہو جائے گا ؟ سہیل وڑائچ نے پیشگوئی کردی

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے حالیہ جلسوں سے قبل بھی 2013 کے انتخابات کے بعد بڑے شہروں پر فوکس سیاست کی تھی۔سہیل وڑائچ کہتے ہیں کہ احتجاجی تحریکیں بڑے شہروں میں ہی چلتی ہیں، دیہی جو جذبات ہیں ان کا مظہر بھی شہروں میں ہی نظر آتا ہے، دیہات میں ایسا کچھ نہیں

جس کا اظہار ہو سکے۔مظہر عباس بھی ان کے موقف سے متفق ہیں۔ وہ کہتے ہیں عمران کی ذاتی اپیل تو بڑے شہروں خاص طور پر کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور وغیرہ میں ہے۔ ’ماضی میں بھی انھوں نے یہاں دھرنے دیے تھے کیونکہ ان کا اثر معیشت پر پڑتا ہے، اگر آپ کراچی بلاک کر دیں گے، تاجر اور کاروباری حضرات چیخ پڑتے ہیں۔‘پروفیسر محمد وسیم کہتے ہیں کہ اتحادی حکومت کی ایک جماعت کی سندھ اور دوسری کی پنجاب میں مضبوط بنیادیں ہیں لیکن پی ٹی آئی تھوڑی پھیلی ہوئی ہے۔ اس کی سپورٹ متوسط طبقہ ہے، دیہی پاکستان میں ماسوائے خیبر پختون خواہ کے اس کی کہیں بھی جڑیں نہیں جبکہ ووٹ تو شہروں سے باہر بھی ہے۔خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے واضح کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے مرحلے میں سندھ میں جون میں انتخابات ہوں گے جبکہ مئی یعنی اگلے مہینے سے نامزدگی فارم کا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔ سندھ کے انتخابات کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے۔سوال یہ ہے کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں جائے گی یا اپنی حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔تجزیہ نگار مظہر عباس کہتے ہیں کہ پنجاب میں جو الیکشن ہوں گے اس میں کونسی جماعت ابھر کر آتی ہے، حکومت کے لیے بھی چیلنج ہوگا اور عمران خان کے لیے بھی ٹیسٹ ہوگا۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے چند روز قبل عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ 2018 کے بعد ان کے درمیان یہ پہلا رابطہ تھا۔مظہر عباس کہتے ہیں کہ ماضی میں 2013 میں دونوں جماعتوں کا اتحاد رہا اور انتخابات میں بھی حصہ لیا۔ عین ممکن ہے کہ عمران خان کسی نئی سیاسی اتحاد کی طرف جا رہے ہوں، جماعت اسلامی کے لیے یہ موافق ہے کہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں وہ اتحادی ہوں۔تاہم سینئر تجزیہ نگار سہیل وڑائچ ان کے موقف سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’تحریک انصاف میں ساتھ لیکر چلنے کی گنجائش نہیں ہے، ان کی سولو فلائیٹ ہوگی۔‘