لاہور: (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خواتین مردوں سے کم ترقی کی خواہاں ہوتی ہے کیوں کہ وہ کام پر زیادہ دباؤ، غصہ اور ناامیدی محسوس کر رہی ہوتی ہیں۔ کام پر جذبات میں جنسی اختلافات پر کی جانے والی نئی تحقیق کے مطابق رہنمائی کے لیے مثبت جذبات ضروری ہیں، جس کا مطلب ہے کہ خواتین کا زیادہ دباؤ محسوس کرنے اور غصہ کرنے جیسے منفی جذبات ان کے رہنمائی کرنے کے عمل میں مشکل کی صورت حائل ہیں۔ییل یونیورسٹی کے ماہرین کو معلوم ہوا کہ مردوں کی نسبت خواتین نے بتایا کہ کام پر وہ جذباتی ہوتی ہی، دباؤ، غصہ، تناؤ اور نا امیدی کے ساتھ کم عزت اور کم اعتماد محسوس کرتی ہیں۔ انہیں نوکری کی جگہ پر کچھ مثبت احساسات کا تجربہ بھی ہوتا ہے لیکن پیشہ ورانہ ترقی کا زینہ چڑھنے کے لیے اس کا جذباتی فائدہ کم ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ نوکری پر جذبات میں جنسی اختلافات پر بہت کم مطالعے کیے گئے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ اس کو سمجھنا خصوصی طور پر اس لیے بھی اہم ہے کہ جذبات کام کی کارکردگی، فیصلہ سازی، تخلیقی صلاحیت، عدم حاضری، مسائل کے حل اور مؤثر رہنمائی پر اثر ڈالتے ہیں۔تحقیق کے شریک مصنف اور یونیورسٹی آف زیوریخ اور کیمبرج جج بزنس اسکول کے استاد جوشین مینگیس کا کہنا تھا کہ کسی کے لیے بھی جذبات، دباؤ، کم عزت اور کم اعتمادی کے احساس میں اَن دیکھی حدود کو پار کر جانا مشکل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جذبات کا بوجھ نہ صرف خواتین سے ترقی کے مواقع ان سے چھینتا ہے بلکہ انہیں ادارے میں اپنی بہترین صلاحیت کا اظہار کرنے سے بھی روکتا ہے۔
Categories
خواتین میں مردوں کی نسبت ترقی کی لگن کم کیوں ہوتی ہے ؟ حیران کن وجہ وجہ سامنے آگئی
