عوام لاعلم!! دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چپکے سے اہم تبدیلی کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نےاپنے استعمال کنندگان کے لیے ایک اہم تبدیلی کردی ہے۔واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پرنظررکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق اس اہم تبدیلی کا اعلان میٹا کے بانی نے اپنی فیس بک پوسٹ پرکیا ہے۔فیس بک بانی نے ’ کمیونٹی ‘ فیچرکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم بامقصد اورموثرروابط کے لیے یکساں نوعیت کے حامل مختلف واٹس ایپ گروپس کو ایک ہی کمیونٹی میں رکھنا چاہتے ہیں۔ کمیونٹی فیچرکی مدد سے عمومی نوعیت کے اعلانات بھی کیے جاسکتے ہیں، جب کہ اسی طرزپردیگرکمیونیٹیزبھی تخلیق کی جاسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ فیچرابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے۔ جوابھی تک بی ٹا صارفین کے لیے بھی دست یاب نہیں ہے۔ تاہم اسے تجرباتی طورپرکچھ صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ ممکنہ طورپراس فیچرکواس سال کے آخرتک تمام آئی او ایس اور اینڈروئیڈ صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔واٹس ایپ نے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے بھی اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیوشیئرکی ہے۔ مارک زکربرگ کی پوسٹ میں واٹس ایپ صارفین کے لیے مزید نئے فیچرز کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس میں میسیجز ری ایکشنز، بڑی فائلزکی شیئرنگ بھی شامل ہیں۔