وہ وقت جب اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک خاتون نے اداکار نیر اعجاز کو تھپڑ رسید کر دیا ، وجہ کیا تھی ؟ جانیے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار نیر اعجاز نے حال ہی میں اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ واقعے سے متعلق مداحوں کو بتادیا ہےجسے سن کر آپ بھی محظوظ ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے ۔اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی
جہاں انہوں نے بتایا کہ میرے ڈرامے کا ایک سین تھا جب بیوی باتھ روم میں پیچھے کھڑی ہے اور میں شیو کرتے ہوئے گانا گارہا ہوتا ہوں، میرے کردار میں تھا کہ بیوی پر شک کرتے ہوئے اس کے چہرے پر کٹ لگا دیتا ہوں۔نیر اعجاز نے دوران انٹرویو کہا کہ میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر بیٹھا ہوا تھا کہ ایک خوبصورت خاتون میری جانب آئیں اور کہا کھڑے ہوجاؤ، میں نے کھڑے ہوکر کہا جی؟ انہوں نے میرے منہ پر ’چپیڑ‘ رسید کی ، مجھے غصہ آیا اور کہا مجھے کیوں کیا ہے آپ نے ایسا ؟اداکار نے مزید بتایا کہ خاتون نے کہا کہ ’تم ظالم ہو، 30 سال سے میرے شوہر اور میں یہی کرتے آرہے ہیں کہ وہ شیو کرتے ہوئے گانا گاتے ہیں اور میں پیچھے کھڑی ہوکر باتیں کرتی تھی، تم نے ایسا کیا کہ میں ڈر گئی ہوں کہ کہیں میرا شوہر میرا ہی چہرہ ہی زخمی نہ کرے ۔