اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیپرا میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے سماعت ہوئی ، دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے سی ای او آئیسکو سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں آئیسکو سب سے اچھی کمپنی ہے ، میری بیوی نے کہا کل بجلی 8 مرتبہ گئی ۔
نیپرا میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے سماعت ہوئی ، آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) ڈاکٹر محمد امجد نے چیئرمین نیپرا سے کہا کہ آئیسکو کے بجلی نقصانات سب سے کم ہیں، ہماری وصولیوں کی شرح بھی سب کمپنیوں سے اچھی ہے ۔ چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ آپ کہتے ہیں آپ کی کمپنی کی کارکردگی سب سے اچھی ہے جبکہ میری بیوی نے بتایا کہ گزشتہ روز بجلی 8 مرتبہ بند ہوئی ۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے پانچ سالہ کار کردگی دیکھیں گے ، تقسیم کار کمپنیاں 5 سالہ کار کردگی رپورٹ جمع کرائیں ۔