حکیم محمد سعید مرحوم نے ایک بار عمران خان کے حوالے سے کیا پیشگوئی کی تھی ؟ چند حقائق

کراچی(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان ثناء مرزا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ 1996ء سے عمران خان کو جانتا ہوں ان سے براہ راست واسطہ پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں لوگوں کی غلط فہمی تھی

کہ وہ بڑے سیدھے سادھے انسان ہیں حالانکہ میں ان کو پاکستان کے ذہین ترین اور شاطر ترین انسانوں میں سے ایک سمجھتا ہوں۔سلیم صافی نے کہا کہ کس خوبصورتی سے پوری ٹیم کی جیت کو انہوں نے اپنے نام کرلیا ورلڈ کپ میں سب کھلاڑی کھیلتے ہیں اس میں سلیکٹر اور کوچ کا بھی کردار ہوتا ہے پوری ٹیم کی جیت تھی۔ باقی جو لوگ تھے جاوید میانداد وغیرہ ان کا کسی نے نام نہیں لیا اور اس کو اس طرح پلے کیا کہ جیسے وہ صرف عمران خان کا کارنامہ تھا۔سلیم صافی کے مطابق عمران خان نے بڑی خوبصورتی سے اپنی کرکٹ کی اس حیثیت کو شوکت خانم کے لئے استعمال کیا۔ پھر بڑی خوبصورتی سے عالمی سطح پر اپنی پہچان، بیکنگ اور بچوں کا مستقبل محفوظ کرنے کے گولڈ اسمتھ فیملی میں رشتہ کیا۔ ان کے بچے گولڈ اسمتھ کے گھر میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ اربوں پائونڈ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ادھر انتشار ہو یا فساد ہو ادھر بدامنی ہو ان کو اس کی کوئی فکر نہیں۔حکیم سعید نے عمران خان کے بارے میں پیشگوئی کی تھی کہ یہ ایک عالمی منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت عمران خان کو لائونچ کیا جائے گا۔ 2012ء میں مولانا کو طاقتور حلقوں کی جانب سے پیشکش کی گئی کہ آپ عمران خان کے ساتھ بات بنالیں تو ہم ان سے آپ کو یہ یہ چیزیں دلوادیں گے تو مولانا نے بڑا سخت جواب دیا میں ANP، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، باقیوں کے ساتھ چل سکتا ہوں لیکن ان کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ مولانا کی رائے میں کوئی تعصب ہوسکتا ہے میری رائے میں

کوئی جانبداری ہوسکتی ہے۔ سب سے جو مستند حوالہ ہے وہ اکبر ایس بابر کا ہے کیونکہ وہ عمران خان کے لمبے عرصے تک رازدار رہے وہ بانی ارکان میں سے ہیں انہوں نے انٹرویو میں کہا تھا کہ بش کی کامیابی کے لئے عمران خان نے دو رکعت نفل پڑھے تھے۔ zac goldsmith نے کھل کر عمران خان کی حمایت میں بیان دیا اور یہ بھی کہا کہ وہ دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔اگر امریکی کیبل مداخلت ہے تو یہ مداخلت نہیں ہے اور کھل کر مداخلت ہے۔ عمران خان امریکا کی تو مذمت کرتے ہیں لیکن برطانیہ کی مذمت نہیں کرتے۔ یہ جو امریکا کا ساتھ دینے کی پالیسی تھی انکار کرنا اتنا آسان بھی نہیں تھا کیوں کہ صرف امریکا نہیں تھا۔ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی رو سے ہر ملک پر یہ لازم تھا کہ وہ نیٹو اتحاد کے ساتھ تعاون کرے۔ نہ صرف یہ کہ عمران خان مشرف کے حق میں بیانات دے رہے تھے اس وقت اس پالیسی کی ڈٹ کر مخالفت متحدہ مجلس عمل، ن لیگ نے کی تھی مشرف نے ان کو قید میں بھی ڈالا تھا۔ ریفرنڈم کی تمام سیاسی جماعتیں مخالف تھیں مگر عمران خان نہ صرف اس کے حامی تھے بلکہ مشرف کے حق میں مہم چلاتے رہے۔ ڈرون اٹیکس کے خلاف پہلا مظاہرہ عمران خان نے نہیں، ANP نے کیا تھا۔ تاریخ گواہ ہے وہ مشرف کی اس پالیسی کے حامی تھے وہ پالیسی کے بعد بھی مشرف کے حق میں ریفرنڈم میں ووٹ ڈالتے رہے۔ عمران خان روز مشرف کے پاس جاتے تھے کہ مجھے electables دلوا دیں۔ ماضی میں عمران خان

کے لئے ضمیر خریدنے کا کام دوسرے لوگوں نے کیا کسی کو ڈنڈے سے دبایا گیا کسی کو نیب کیسوں سے دبایا گیا کسی کو اور طریقے سے مجبور کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، شفقت محمود ان میں سے ایک بھی عمران خان کی آئیڈیالوجی سے متاثر ہونے کے بعد ان کے پاس نہیں آئے تھے بلکہ ان کو لایا گیا تھا۔یہ جو ڈرون کے خلاف ان کا پروجیکٹ تھا جس وقت ان کی پارٹی میں ہوا بھرنے کا منصوبہ بنایا گیا اور ان کو آگے لانے کا منصوبہ تھا۔ اس وقت ہماری اسٹیبلشمنٹ اور امریکا کا بھی ایک میچ چل رہا تھا ریمنڈ ڈیوس کے مسائل تھے 2 مئی کا مسئلہ ہوا تھا۔ اسی پروجیکٹ کے تحت عمران خان کی ڈیوٹی کسی اور نے لگائی تھی کہ آپ کو ڈرون اٹیکس کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ نواز شریف سے غلطی ہوئی کہ پرویز مشرف کے خلاف انہوں نے کیس بنایا اس کے نتیجے میں دھرنوں کا پروگرام بنا۔ آج عمران خان اٹھ کر کہہ رہے ہیں کہ میری حکومت کو امریکا نے گرایا لیکن اس وقت تو ان کےinitiative کو جنرل اسلم بیگ نے امریکی سازش قرار دیا تھا۔ عمران خان کے منشور میں کسی ایک پر عمل ہوا کیا معیشت بہتر ہوئی، کیا غریب کی حالت بہتر ہوئی۔ افغانستان کے حوالے سے جتنی ڈیلنگ تھی وہ خصوصی ایلچی صادق خان کررہے تھے پھر ہمارے ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف کررہے تھے۔میں دعوے سے آج ایک بات کہتا ہوں کہ جب سی آئی اے کے چیف افغانستان کے مسئلے پر پاکستان آئے تھے تو وہ جب پاکستان سے رخصت ہوئے تو عمران خان کو اس کے بعد پتہ چلا کہ سی آئی اے کے چیف یہاں آئے ہوئے ہیں اور فلاں فلاں سے مل کر گئے ہیں پہلے ان کو پتہ ہی نہیں تھا۔ جو عمران خان کہہ رہے ہیں وہ absolute جھوٹ ہے مجھے کوئی اس پر قائل کرلے کہ عمران خان کی حکومت کو امریکیوں نے سازش کرکے گرایا ہے تو میں نے زندگی میں کبھی اس پر سوچا نہیں ہے لیکن سب سے پہلا بندہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔