ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کی مایہ ناز ٹینس اسٹار مایہ شراپووا کے شادی سے قبل ہی حاملہ ہونے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے بدھ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا کہ ان کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔ روسی اسٹار پلئیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک قیمتی شروعات ہے۔ شرا پوا نے بچے کی متوقع ولادت کی خبر اپنے مداحوں سے شیئر کی تو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے۔ جس روسی ٹینس اسٹار نے فالورز کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اتنے خوبصورت پیغامات سے میں اپنے آپ کو جنت میں محسوس کررہی ہوں۔ واضح رہے کہ پانچ مرتبہ گرینڈ سلیم ٹورنامنت جیتنے والی روسی کھلاڑی کی دسمبر 2020 میں برطانوی بزنس مین الیگزینڈر گلکس کے ساتھ منگنی ہوئی تھی.
Categories
ٹینس اسٹار ماریہ شواپووا نے شادی سے پہلے ہی حاملہ ہونے کا اعلان کردیا
