سوشل میڈیا پر شہرت کی بھوک! نوجوان خوبصورت لڑکی بن گیا

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی شہری نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کےلیے پلاسٹک سرجریز کے ذریعے کورین لڑکی کا روپ دھار لیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شخص نے خود کو کورین لڑکی کے روپ میں ڈھالنے کےلیے

اب تک نو مرتبہ پلاسٹک سرجری کروا چکا ہے۔ برطانوی شخص 2014 سے اب تک چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانے کےلیے دو لاکھ تیس ہزار پاؤنڈز خرچ کرچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 32 سالہ آئل لندن نے ٹک ٹاک پر کورین لڑکی کی حیثیت سے پذیرائی اور شہرت کے بعد اپنے چہرے اور جسم کے خدوخال میں مزید نسوانی تبدیلیاں کروائیں۔ آئل لندن کا کہنا تھا کہ میں ٹک ٹاک کا دیوانہ ہوں اور روزانہ 8 گھنٹے ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ویڈیوز بنانے میں صرف کرتا ہوں، یہ میری یومیہ زندگی کا حصّہ ہے۔ برطانوی شہری نے کہا کہ اپنی اس عادت کے باعث میں اپنے دوست کھو چکا ہوں حتیٰ کہ میرے اہل خانہ، میری ماں اور بہن بھی مجھ سے دور ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ان دنوں ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں جہاں 8 اپریل کو ان کے چہرے کی نویں پلاسٹک سرجری کی گئی۔