کچھ افراد سے لاسٹ سین چھپانا چاہتے ہیں؟ تو واٹس ایپ نے آپ کیلئے بڑی آسانی کردی! جانیے

لاہور: (ویب ڈیسک) کچھ افراد سے لاسٹ سین چھپانا چاہتے ہیں؟ تو واٹس ایپ نے آپ کیلئے بڑی آسانی کردی۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی مقبول ترین مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے مخصوص کانٹیکٹس کے لیے لاسٹ سین کو ہائیڈ کرنے کے فیچر کو جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ واٹس ایپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WaBetaInfo کے مطابق میٹا کی زیرملکیت کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کی آزمائش آئی او ایس ایپ کے بیٹا ورژن میں کی جارہی ہے۔ اس وقت واٹس ایپ کی جانب سے لاسٹ سین، پروفائل فوٹ اور اباؤٹ کے لیے 3 پرائیویسی آپشنز ایوری ون، مائی کانٹیکٹس اور نو باڈی فراہم کیے گئے ہیں۔ مگر بہت جلد ان میں چوتھے آپشن My contacts except کو بھی آپ دیکھ سکیں گے۔ اس سے آپ کو یہ سہولت حاصل ہوجائے گی کہ مخصوص افراد کو لاسٹ سین ، پروفائل فوٹو یا واٹس ایپ پر پرسنل انفو کو دیکھنے سے روک دیں۔ اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام ہورہا ہے تو امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ صارفین کو دستیاب ہوگا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ واٹس ایپ کی جانب سے پروفائل فوٹوز اور اباؤٹ سیکشنز کے لیے پرائیویسی کنٹرولز کو بھی مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔