ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول کس بالی ووڈ ہیروئن سے شادی کرنے والے ہیں؟ نام سامنے آگیا۔ کرکٹر کے ایل راہول اور بالی ووڈ کے سینئیر اداکار شنیل شیٹی کی بیٹی و اداکارہ اتھیا شیٹی رواں سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں خاندانوں نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور رواں سال سردیوں میں دونوں کی شادی ہوگی۔ شادی کی تاریخ اور مقام فی الحال طے نہیں پایا ہے جبکہ یہ شادی جنوبی ہندوستان کی کلچر کے مطابق ہوگی۔
Categories
بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کس بالی ووڈ ہیروئن سے شادی کرنے والے ہیں ؟ نام سامنے آگیا
