Categories
پاکستان

مشن لندن!بلاول بھٹو آج نواز شریف سے ملاقات میں کونسے اہم معاملات نمٹائیں گے

لندن(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ و سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ

میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے رابطہ کیا تھا ، ملاقات کیلئے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لندن پہنچ چکے ہیں اور ان کا وفد آج ملاقات کیلئے پہنچے گا۔ وفد میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سید خورشید شاہ ، سید نوید قمر ، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ شامل ہونگے ۔ اسحاق ڈار نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا وفد میاں نواز شریف کو مبارک باد دینے کیلئے آ رہا ہو گا ، ہماری بھی خواہش ہے کہ انتخابات کا انعقاد جلد سے جلد ہو لیکن دیکھنا یہ ہو گا کہ عملی طور پر یہ کب ممکن ہو سکتا ہے کیونکہ جنرل الیکشن نئی حلقہ بندیوں کے بغیر نہیں ہو سکتے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر عارف علوی کو ہٹانے کیلئے 298 ووٹ چاہئے، مجھے نہیں لگتا کہ ابھی صدر کے مواخذہ کے چانس ہیں ، میرے چیئرمین سینٹ بننے والا آئٹم ایجنڈے پر نہیں ہے ،کل سے سوشل میڈیا پر میرے چیئرمین سینٹ بننے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔