حکومت تبدیلی کی سازش کا آغاز کب ہوا ، شیریں مزاری نے اہم انکشاف کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی سینئررہنما شیریں مزاری نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کا آغاز کیا تو حکومت تبدیلی کی سازش ہوئی ۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شیریں مزاری نے کہا کہ بھٹو کے بعد امریکہ کو ہمیشہ پیپلز پارٹی
اور ن لیگ میں فرمانبردار قائدین کی تلاش رہی، نوازشریف کوحکومت ملی توقومی سلامتی کےبھارتی مشیرکوبلاروک رسائی دی،ن لیگی دورِحکومت میں کشمیرکالفظ شاید ہی انکی زبان سےپھسلا ہو ، مقامی سہولتکاروں کی مدد سے بھکاریوں کو اقتدار میں لانے کی امریکی سازش پر کوئی حیرت نہیں۔شیریں مزاری نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے جوہری ہتھیارسےمتعلق پہل نہ کرنے کی حکمت عملی کا اعلان کیا، مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں ر یمنڈ ڈیوس نےلاہور میں 2 شہریوں کو گولیاں ماریں ، مرکز میں پیپلزپارٹی اور پنجاب میں ن لیگ نے ملی بھگت سے ر یمنڈ ڈیوس کو بھگایا ، ر یمنڈ ڈیوس سفارتکار نہیں قتل کا مرتکب مجرم تھا۔رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بغیر پیشگی شرط کے گفتگو کیلئے بھی مودی کومحبت نامہ بھجوایا ، شہبازشریف کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اورقتلِ عام کی پرواہ نہیں۔