اسلام آباد (نیوز ڈیسک )رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نوازکھوکھرنے کہاکہ انہوں نے پارٹی سیدرخواست کی کہ فی الحال وزیرمملکت کاعہدہ نہیں سنبھال سکتا، وزیر مملکت بننے سے معذرت ذاتی وجوہات کے باعث کی ہے۔مصطفی نواز کھوکھرکا کہنا تھا کہ آنے
والے انتخابات سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پرفوکس رکھنا چاہتا ہوں۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی 37 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے جس نے حلف بھی اٹھالیا ہے۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرکا نام وزیرمملکت برائے قانون و انصاف کے لیے سامنے آیا تھا تاہم انہوں نے عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے۔