پورا خاندان ہی کمال !! بلقیس ایدھی کی پوتی کون ہیں اور اس وقت کیا کر رہی ہیں؟

کراچی (نیوز ڈیسک)عبدالستار ایدھی کے گھرانے نے جہاں دنیا بھر میں اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے توجہ حاصل کی وہیں انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی ایک نئی راہ ہموار کی ہے۔ایدھی کا گھرانہ عبدالستار ایدھی جیسا نہ ہوا، ایسا کیسے ممکن ہے۔ مرحومہ اہلیہ بلقیس ایدھی اور بیٹے فیصلہ ایدھی نے والد عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد تمام تر
ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی تھیں۔مگر والدہ بلقیس ایدھی کی وفات کے بعد اب فیصل ایدھی بھی تنہا ہو گئے ہیں، لیکن شاید فلاح و بہبود اور انسانی ہمدردی ایدھی کے گھرانے کے خون میں شامل ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب فیصل ایدھی کی بیٹی اور عبدالستار ایدھی کی پوتی رابعہ ایدھی نے بھی والد کو سپورٹ کرنے اور دادا، دادی کے مشن کو آگے لے کر چلنے کا اعادہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر کافی وائرل ہے جس میں فیصل ایدھی اور بیٹی رابعہ ایدھی موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپلوڈ پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ پوتی رابعہ ایدھی نے دادی کے کپڑے پہن کر ان کے مشن کو آگے لے کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔عقب میں دادا کی تصویر، اور والد کی شفقت کے سائے میں رابعہ دادی کی پرچھائی بننے کا اعادہ کیے ہوئے ہیں۔یہ بات بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ رابعہ ایدھی ایک ڈاکٹر ہیں اور اپنے پیشے میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔ وہ اس سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔دوسری جانب بلقیس ایدھی کی ذمہ داری اب ان کی پوتی اٹھائیں گی۔سوشل میڈیا پر فیصل ایدھی نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی والدہ کے انسانیت کے مشن کو اب ان کی بیٹی رابعہ فیصل ایدھی آگے بڑھائیں گی۔فیصل ایدھی نے اپنی پوسٹ میں والدکیلئے لکھا کہ یہ ایدھی ہیں، ان جیسا کوئی نہیں، یہ 22کروڑ نفوس میں معتبر گھرانہ ہے، بلقیس ایدھی ہمارے درمیان نہیں رہیں تاہم انسانیت کی خدمت کو جاری رکھنے کا حوصلہ اور ہمت دے گئی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ان کی پوتی ڈاکٹر رابعہ فیصل ایدھینے اپنی عظیم دادی کے کپڑے پہنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کے عظیم مشن کو جی جان سے جاری رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی چند روز قبل انتقال کرگئی تھیں۔