عالیہ بھٹ کی شادی کے بعد اگلی باری کس معروف اداکارہ کی ہے؟

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کے بعد اگلی باری معروف اداکارہ کرشمہ کپور کی ہے۔ کرشمہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر عالیہ کی ایک رسم سے لی گئی دلچسپ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ اِن تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ کی جانب سے اپنی رسم حنا پر پہنے گئے شگن کے کَڑوں سے ٹوٹنے والے کلیرے کرشمہ کپور پر آ گرے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ عالیہ بھٹ کے بعد اب کرشمہ کپور کی شادی کی باری ہے۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کلیرا مجھ پر آ گرا ہے دوستوں اور ساتھ میں دل اور چمکتی بتیوں کے ایموجیز بھی بنائے۔ کرشمہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر مداح انہیں دعائیں دیتے اور شادی کر لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔