نادیہ حسین کا چہرہ بگڑ گیا ؟ ویڈیو نے انڈسٹری کو پریشان کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ خوبصورت چہرہ اداکاری کی دنیا میں بہت معنی رکھتا ہے، خاص طور پر جب بات ماڈلنگ کی دنیا کی ہو تو اس میں خوبصورتی کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں۔ لیکن کسی کے ساتھ اس سے برا کیا ہوگا کہ اس کا چہرہ ہی خراب ہوجائے؟

ایسا ہی کچھ ہوا مشہور پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے ساتھ، نادیہ اپنے ظاہر کے ساتھ ساتھ چہرے کا بھی خوب خیال رکھتی ہیں۔ لیکن انہوں نے اب ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ان کے ہونٹ، آنکھوں سمیتپورا چہرہ ہی بگڑا ہوا نظر آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ان کے مداح حیران رہ گئے ہیں کہ اچانک انہیں کیا ہوا۔ لیکن بعد میں پتا چلا کہ ہ انہوں نے ویڈیو بنانے کے لیے ایک کیمرہ فلٹر کا استعمال کیا تھا جس کے باعث ان کا یہ حال ہوا۔ ویڈیو میں انہیں بتاتے دیکھا جاسکتا ہے کہ فلٹر اتنا بھی زیادہ نہیں ہونا چاہیے کہ انسان کا چہرہ ہی بدل جائے۔ اور آنکھیں تو چلیں ابھی ٹھیک لگ رہی ہیں لیکن ہونٹ تو بالکل ہی خراب لگ رہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ میں نے تو ہونٹوں کا ٹریٹمنٹ کروایا ہی نہیں تو یہ کیسے ہو گئے ایسے۔ اس کے علاوہ اس سے پہلے بھی ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جسے دیکھ کر یوں لگتا تھا کہ جیسے ان کا چہرہ بالکل بدل گیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ خوب ہنستے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ آج تو مجھے سچی مچی مار پڑنے والی تھی، وہ ویڈیو بھی میں نے کر دی تھی اپلوڈ۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کے مداح پریشان ہو گئے تھے کہ آخر انہیں ہوا کیا ہے مگر وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ اس ویڈیو کو ابھی تک سوشل میڈیا پر 68 ہزار ویوز مل چکے ہیں اور 871 افراد نے اسے لائک بھی کیا ہے۔