ہانیہ عامر کی ہمشکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل!! دیکھ آپ دنگ رہ جائیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر آئے دن اداکاروں اور دیگر اہم شخصیات کے ہم شکل افراد وائرل ہوتے رہتے ہیں جن میں اس حد تک مماثلت دیکھی جاتی ہے کہ دیکھنے والا ان میں آسانی سے فرق محسوس نہیں کرسکتا۔ ان ہی میں ایک پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر بھی ہیں جن کی ہم شکل لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہورہا ہے اور لوگ اپنے دلچسپ خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی گزشتہ دنوں ایک سلون میں ہیر سروس لینے گئی تھیں جس کی ویڈیو سلون پیج پر اپلوڈ کی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اداکارہ ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ خوبصورتی سے بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے۔ ویڈیو میں موجود لڑکی اور ہانیہ عامر کے درمیان حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کیا ہوا ہے، انہوں نے چہروں کی اس بے تحاشہ مماثلت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی نظر میں انہیں لگا یہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ ہانیہ عامر ہی ہے۔