معروف اداکار نے اپنی طلاق سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) مشہور بھارتی اداکار اور میوزک پروڈیوسر علی مرچنٹ نے اپنی دوسری طلاق سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار، میوزک پروڈیوسر اور بھارتی اداکارہ سارہ خان کے سابق شوہر علی مرچنٹ نے اپنی دوسری طلاق سے متعلق ایک بڑا راز کھول دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی شو ’لاک اپ‘ میں علی مرچنٹ نے اپنے جس راز سے پردہ اُٹھایا وہ دوسری طلاق کے بارے میں تھا۔ شو میں علی نے اپنی دوسری بیوی انعم مرچنٹ سے اپنی طلاق کے بارے میں راز افشا کرنے کے لیے معاہدہ پر دستخط کیے تھے، جس کے مطابق علی نے انکشاف کیا کہ ان کی 2016 میں شادی ہوئی تھی اور انہیں اداکاری کا کوئی پراجیکٹ نہیں مل رہا تھا اس لیے اس لیے وہ 2015 میں ڈی جے بن گئے۔ علی مرچنٹ نے بتایا کہ ان کی بیوی کو یہ کام پسند نہیں تھا، وہ چاہتی تھی کہ میں اداکار یا بزنس مین بنوں ایسے میں علی کو کنسرٹس میں پرفارم کرنے کی زبردست پیشکشں ملنے لگیں۔ اہلیہ علی کی بڑے میدانوں میں کامیابی سے خوش نہیں تھیں اس وجہ سے دونوں میں تعلقات خراب ہوتے گئے لہذا دسمبر 2021 میں دونوں الگ ہو گئے۔